12 مارچ 2014 - 20:30
سلطان قابوس، ایرانی صدر کا دورہ دوستانہ تعلقات کی علامت

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحاني اپنے دو روزہ سرکاري دورے پر بدھ کوعمان کے دارالحکومت مسقط پہنچے جہاں ہوائي اڈے پر عمان کے وزير اعظم فہد بن محمود آل سعيد اور وزير خارجہ يوسف بن علوي نے ان کا پرتپاک استقبال کيا -

ابنا: صدر ڈاکٹر روحاني مسقط ہوائي اڈے سے سيدھے شاہي محل قصرالعلم پہنچے جہاں عمان کے بادشاہ سلطان قابوس نے  ان کا سرکاري طورپر  استقبال کيا - استقبال کي سرکاري تقريب ميں دونوں ملکوں کے قومي ترانے بجائے گئے اور  صدر ڈاکٹر حسن روحاني کو اکيس توپوں کي سلامي دي گئي -سلطان قابوس کے ساتھ ہونےوالے مذاکرات ميں دونوں ملکوں  کے باہمي تعاون کو زيادہ سے فروغ دينے کي ضرورت پر  زور ديا گيا اور ان مذاکرات ميں ايران اور عمان کےدرميان سمجھوتوں پر نفاذ کے طريقوں اور ان کي رفتار کا جائزہ ليا گيا-عمان کے دورے کے موقع پراسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہاکہ اسلامي ملکوں خاص طور پر ہمسايہ ممالک کے ساتھ تعلقات کي توسيع ايران کي خارجہ پاليسي ميں خاص اور غيرمعمولي اہميت رکھتي ہے -عمان کے سلطان قابوس نے بھي اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر کے دورہ عمان کو دونوں ملکوں کے گہرے اور دوستانہ تعلقات کي علامت بتايا اور کہا کہ دونوں ہي ملکوں کي قيادت باہمي تعلقات کو زيادہ سے زيادہ فروغ دينے کا تہيہ کئے ہوئے ہے -سلطان قابوس نے کہا کہ ايران کے صدر نے ہماري دعوت کو قبول کيا اور يہ دورہ دونوں ملکوں کے باہمي تعاون کو زيادہ سے زيادہ فروغ دينے ميں بہت ہي مفيد واقع ہوگا - سلطان قابوس نے کہا کہ توانائي، نقل و حمل اور سياحت کے ميدانوں ميں تہران اور مسقط کے تعلقات اور زيادہ فروغ پائيں گے اور دونوں ممالک ہوائي رابطے اور گيس کے شعبے ميں بھي پہلے ہي اہم سمجھوتےکئےہيں -......./169